کراچی :(بیورورپورٹ)چاند نظر نہیں آیا،عید میلادالنبی 6 ستمبر کو ہوگی۔
ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شہرقائد میں ہوا، صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی، رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی،اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے،چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کیا۔
چاند نظر نہیں آیا،عید میلادالنبی 6 ستمبر کو ہوگی

















