لاہور،پشاور،مظفر آباد،ڈی آئی خان،ایبٹ آباد،مردان:( بیورورپورٹ،خبر نگار)،پنجاب،کے پی ،آزادکشمیر میں طوفانی بارشیں ،متعدد افراد جاں بحق،60سے زائد زخمی،لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد مکانات منہدم ،پنجاب میں بہنے والے دریاﺅں میںسیلابی صورتحال ، ندی نالوں میں طغیانی ،ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ،ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح 21فٹ سے بلند ، قصور میں 30سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ، خیبرپختونخوا میں فلیش ،اربن فلڈنگ کا خطرہ،الرٹ جاری کردیا گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواوں ،طوفانی بارش نے تباہی مچائی، متعدد مکانات کی چھتیں گر گئیں، بجلی کے تار ، کھمبے گرنے سے شہر بھر میں بجلی کی فراہمی معطل رہی، 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے،مردان،لوئر دیر،آزاد کشمیر میں بھی مکانات،تودہ گرنے سے اموات ریکارڈ کی گئیں۔
اسلام آباد ،راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، بہارہ کہو اٹھال چوک پانی میں ڈوبا رہا، بارش کا پانی گھروں ، دکانوں میں بھی داخل ہو گیا،راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سپیل ویز کھول دئیے گئے،دریائے گلگت کے بہاو میں اضافے کے پیش نظر دریا سے ملحقہ تمام ہوٹلز ،تعلیمی اداروں کو بند کردیاگیا۔
ادھر ملک بھر میں 30اگست تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر تے ہوئے عوام،سیاحوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی،دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب آنے سے درجنوں دیہات زیر آب آ گئے، ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح 21 فٹ سے بلند ، قصور میں ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آ گئی،30 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔
پنجاب،کے پی ،آزادکشمیر میں طوفانی بارشیں ،متعدد جاں بحق،درجنوں زخمی

















