بڑھتے ٹرین حادثات کا نوٹس، بریک پاور ہر ٹرین، کوچ کیلئے لازم
لاہور: (اپنے رپورٹر سے) ریلوے نے چند ماہ میں مختلف ٹرین حادثات کا نوٹس لیتے ہوئے آئندہ تمام ریل گاڑیوں ،گڈز ٹرین کو بریک پاورز کےساتھ چلانا لازم قرار دیدیا۔
ہر کوچ ،ویگن کی بریک پاور 100 فیصد درست ہونے کی ٹیکنیکل انجینئرنگ سٹاف باقاعدہ تصدیق کرےگا،100فیصد بریک پاور درست نہ ہونےوالی ٹرین یا کوچ کوفوری الگ کر دیا جائے گا،چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ریلوے سیدہ مریم گیلانی نے باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا۔
دوسری جانب لودھراں میں حادثے کا شکار ہونے والی عوام ایکسپریس کا بلیک باکس نکال لیا گیا،بلیک باکس سے معلومات ملنے کے بعد پتہ چل سکے گا ڈرائیور نے بروقت بریک کیوں نہیں لگائی اور گاڑی کی سپیڈ 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ہونے کی بجائے زیادہ کیوں تھی، فیڈرل انسپکٹر آف ریلوے نے لودھراں ٹرین حادثے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دیں ،ڈرائیور سمیت دیگر ملازمین کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔



















