پاکستانی عوام آفت پر قابو پا کر جلد بحالی کی طرف آئیں گے،چین

بیجنگ ،اسلام آباد:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ) چین نے سیلاب کی تباہ کاریوں و جانی مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے جاں بحق افراد کے لواحقین و زخمیوں سے گہری ہمدردی ہے، یقین ہے پاکستانی عوام آفت پر قابو پا کر جلد بحالی کی طرف آئیں گے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا وانگژی نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے تعزیت بھی کی ،سفارت خانہ پاکستان میں موجود چینی باشندوں کی خیر خبر لے رہا ہے، فی الحال سیلابی صورتحال میں کسی چینی شہری کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔

دوسری جانب چینی وزیر خارجہ وانگ ژی 21 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے، چھٹا پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ اسلام آباد میں ہوگا،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا چینی وزیر خارجہ کا دورہ اعلیٰ سطح کے روابط ،تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا ذریعہ ہے،تجارتی و معاشی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا جائےگا۔