غزہ لہو لہو،اسرائیلی دہشتگردی میں 50ہزار سے زائد بچے شہید


غز ہ:(مشرق نیوز)غزہ لہو لہو،اسرائیلی دہشتگردی میں 50ہزار سے زائد بچے شہید،مزید زندگیاں خطرے میں ہیں۔

اقوام متحدہ نے خبردار کردیا،اونرا نے کہاغزہ میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں ،جنگ کو فوری طور پر ختم ہونا چاہیے،معائنہ کیے جانے والے زیادہ تر بچے کمزور، لاغر اور موت کے خطرے سے دوچار ہیں کیونکہ فوری طبی امداد ،علاج نہیں مل رہا۔

یونیسف (UNICEF) کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 50 ہزار سے زائد بچے جاں بحق یا زخمی ہوچکے ،صورتحال جاری رہی تو مزید بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گی،ماہرین و انسانی حقوق کی تنظیموں نے عالمی برادری سے اپیل کی بچوں کےخلاف جنگ کو فوری طور پر بند کیا جائے۔