کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں،وزیراعظم
اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں
۔
شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت پرجائزہ اجلاس ہوا، وزیراعظم نے کیش لیس معیشت کی جانب اٹھائے گئے اقدامات و پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاحکومت معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ،لین دین کے نظام کو کیش لیس و ڈیجیٹل نظام پر لےجانے کےلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،راست کے نظام کو ضلعی حکومتوں کی سطح پر لےجانے کیلئے تمام چیف سیکرٹریز وفاقی حکومت سے بھرپور تعاون کریں۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے ملاقات کی ،ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال ،پارٹی امور و تنظیمی معاملات ،کلاوڈ برسٹ ،سیلاب کی تباہ کاریوں، مربوط ریلیف ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میںبھارتی جیلوں میں طویل عرصے سے مقید کشمیری لیڈر یاسین ملک و دیگر اسیر کشمیری رہنماوں کی رہائی کےلئے پاکستانی کوششوں میں تیزی لانے کی تجویز دی گئی،مدنی مسجد کی تعمیر نو کی تجاویز سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔



















