کراچی: (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے آئی ایم ایف سے معاہدہ چوائس نہیں ، تاریخ کا جبر تھا،2018کے ججز ،جرنیلوں نے بیگمات ، بچوں کی خواہشات کو پورا کرنے کےلئے 2018کا الیکشن چرایا،سکھر حیدر آباد موٹر وے پر رواں سال کام شروع ہو جائے گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفاق ایوانہائے تجارت و صنعت پاکستان میں خطاب اور گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
احسن اقبال نے کہا کہنا پنجاب میں شہبازسپیڈ ہے اور سندھ کےلئے نہیں درست نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب میں ترقیاتی کام صوبائی بجٹ سے کررہی ہیں،ملکی معیشت بغیر ایکسپورٹ آگے نہیں بڑھ سکتی ،اگلے 7سالوں میں ایکسپورٹ اڑان پاکستان کے تحت 100ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا اپنے حصے کا ٹیکس ادا کریں تو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی،پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی درجہ بندی بہتر کردی،بڑھتی کریڈٹ ریٹنگ معاشی استحکام کی عکاس ہے۔
آئی ایم ایف سے معاہدہ چوائس نہیں ، تاریخ کا جبر تھا،احسن اقبال



















