ڈنما رک نے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کاعندیہ دےدیا
برسلز:(مشرق نیوز) ڈنما رک نے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کاعندیہ دےدیا۔
برسلز میں یورپی یونین اجلاس کے موقع پر ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے غزہ میں انسانی المیے کو انتہائی ہولناک و تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہامغربی کنارے میں نئی یہودی آبادکاریوں کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہیں،اسرائیل پر دباﺅ ڈالنے کےلئے دیگر یورپی ممالک کی حمایت حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہے،ڈنمارک کوششیں جاری رکھے گا تاکہ غزہ میں ہولناک انسانی المیے کا خاتمہ ہو۔
میٹے فریڈریکسن نے کہانیتن یاہو اب خود ساختہ مسئلہ بن چکے ،کسی بھی آپشن کو پہلے سے رد نہیں کر رہے،اسرائیل پر سیاسی دباﺅ بڑھانے کےساتھ اقتصادی و تحقیقی شعبے میں پابندیاں لگا سکتے ہیں۔



















