کوئٹہ:(بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے دشمن خطے میں خانہ جنگی چاہتا ہے ،سازش ملکر ناکام بنائیں گے۔
قومی استحکام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہابلوچستان کے عوام نے قیام پاکستان میں اہم کردار ادا کیا ،منظم سازش کے تحت بلوچوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا جارہا ہے،مانتا ہوں غیر متوازی ترقی کا مسئلہ ہے مگر صرف بلوچستان کا مسئلہ نہیں، ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہادہشتگردوں کا کوئی مذہب ،قومیت نہیں ،معرکہ حق میں عظیم فتح سمیٹی، پاکستان کو توڑنے کی کوشش کرنے والوں کو معرکہ حق میں جواب مل گیا، بھارت کا تکبر خاک میں ملایا۔
دشمن خانہ جنگی چاہتا ہے ،سازش ملکر ناکام بنائیں گے،سرفراز بگٹی



















