جلاﺅ گھیراﺅ مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت درخواستیں خارج
لاہور :(کورٹ رپورٹر)خصوصی عدالت نے جناح ہاوس و عسکری ٹاور سمیت جلاو گھیراو کے 3 مقدمات میں سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عبوری ضمانت درخواستیں خارج کردیں۔
عمر ایوب کے وکلا نے کہاعدالت نے 10 سال قید کی سزا سنائی ،حفاظتی ضمانت کےلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ، حفاظتی ضمانت کے بغیر عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے،عدالت نے پیشی سے استثنیٰ درخواست مسترد کرتے ہوئے عمر ایوب کی ضمانت درخواستیں خارج کر دیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے کہا عدالت سے سزا ہو چکی تو مجرم عدالت کے سامنے سرنڈر کرے، سزا یافتہ مجرم کو حفاظتی راہداری ضمانت نہیں ملتی، سرنڈر سے پہلے ملزم اپیل بھی دائر نہیں کر سکتا۔


















