بیروزگاری میں اضافہ،43 فیصد ووٹرز کے پی حکومت سے ناراض


پشاور:(بیورورپورٹ)پنجاب میں کاروبار کرنا آسان،خیبرپختونخوا کے 59 فیصد شہری صوبے میں بیروزگاری میں اضافے پر پریشان ،43 فیصد ووٹرزترقیاتی پروگرام شروع نہ کرنے پرصوبائی حکومت سے ناراض ہیں،گیلپ پاکستان نے عوامی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔

67 فیصد شہریوں نے بیروزگاری میں کمی کےلئے اقدامات نہ کرنے پرصوبائی حکومت سے شدید ناراضی کا اظہار کیااور 59 فیصد شہری صوبے میں بیروزگاری میں اضافے پر پریشان نظر آئے،63 فیصد نے خیبرپختونخوا میں کاروبار شروع کرنے کو مشکل قراردیا،59 فیصد نے پنجاب سے موازنہ کرتے ہوئے کہا خیبرپختونخوا کے مقابلے میں پنجاب میں کاروبار کرنا آسان ہے، صوبائی حکومت نے سڑکوں کی بہتری سمیت کوئی پروگرام شروع نہیں کیا۔