لیاری: ایک اور عمارت زمین بوس،2بہنیں جاں بحق

کراچی:(بیورورپورٹ)کراچی کے علاقے لیاری میں ایک اور عمارت زمین بوس،2بہنیں جاں بحق،3خواتین ز خمی ہوگئیں۔

امدادی ادارے ایدھی کے مطابق رہائشی عمارت کی چھٹی اور پانچویں منزل گری ،مرنے والی دونوں بہنیں تھیں،لاشوں و زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، انتظامیہ نے بقیہ مکینوں کو نکال کر عمارت سیل کردی۔

ادھر اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن کیماڑی ندیم اورنگزیب نے کہا لیاری میں 107 مخدوش عمارتیں ہیں،15 روز میں ڈیٹا مکمل ہوجانے کے بعد سندھ حکومت جامع پالیسی بنائے گی۔