نئے صوبے پاکستان کی ضرورت ہیں، فضل الرحمن

کوئٹہ(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہا ہے نئے صوبے پاکستان کی ضرورت ہیں،فاٹا کو صوبے کا سٹیٹس دیا جا سکتا ہے، کسی بھی تبدیلی کیلئے آئین میں تبدیلی کرنا ہوگی، انضمام کے بعد صوبے میں بھی ترمیم کرنا ہوگی۔

فضل الرحمن نے کہاقبائلی عوام کا معیار زندگی بہتر ہونا چاہیے تھا، قیادت کو احساس ہو گیا انضمام کا فیصلہ درست نہیں، فیصلہ ایک دم واپس لینے کے اثرات کیا ہوں گے؟ ملک میں موسم تو خوشگوار ہے لیکن سیاسی موسم شدید گرم ہے جس کی اپنی ہوائیں اور رخ ہوتے ہیں

امیر جے یوآئی نے فاٹا انضمام پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا آج وہ لوگ بھی انضمام کے مخالف ہو چکے ہیں جو حامی تھے، فاٹا انضمام کی سب سے زیادہ مخالفت کی اور وقت نے تمام خدشات کو درست ثابت کیا، مخالفت کرنے پر سخت دباو کا سامنا رہا لیکن فاٹا کے عوام کے سیاسی مستقبل کا سوال اٹھایا۔