پی اے سی نے چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کا نوٹس لے لیا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پبلک اکاونٹس کمیٹی نے چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کا نوٹس لے لیا۔

چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا ،حکومتی فیصلے کی روشنی میں چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا ،کمیٹی نے ایس آر او پر وضاحت کےلئے چیئرمین ایف بی آر کو اگلے اجلاس میں طلب کرلیا،ممبر کمیٹی معین عامر نے کہاچینی کے معاملے پر پریکٹس کئی سال سے دیکھتے آ رہے ہیں۔

جنید اکبر نے کہاایکسپورٹ پر پیسے لیتے ہیں اور چینی مہنگی بھی ہوجاتی ہے،معین عامر نے کہا چینی کے معاملے پر ایکشن لینا چاہئے ایسا بار بار ہو رہا ہے،کمیٹی ممبر ثنامستی خیل نے کہاعوام کی جیبوں پر ڈاکہ اور چند لوگوں کو نوازنے کا طریقہ ہے ،مافیا پل رہا ،غریب عوام کو رلایا جا رہا ہے۔