نیٹو نے روس سے تجارت پر برازیل، چین اور بھارت کو سخت انتباہ جاری کردیا

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)نیٹو چیف نے روس سے تجارت پر برازیل، چین اور بھارت کو سخت انتباہ جاری کردیا۔

امریکی کانگریس میں سینیٹرز سے ملاقات کے دوران نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے خبردار کیااگر برازیل، چین اور بھارت نے روس کے ساتھ تجارت جاری رکھی تو ثانوی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،میری برازیلیا، بیجنگ اور نئی دہلی میں بیٹھے رہنماوں سے اپیل ہے صورتحال کو سنجیدگی سے لیں اگر روس کےساتھ تجارتی تعلقات جاری رکھے تو بھاری نقصان اٹھانا پڑ ے گا۔