لبنان ،اسرائیل کے حزب اللہ مرکز پر فضائی حملے ، 12 افراد شہید

بیروت:(مشرق نیوز)اسرائیل کے لبنان میں حزب اللہ کے مرکز پر فضائی حملے ،12 افراد شہید ،متعدد زخمی ہوگئے۔

لبنانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل نے پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا،جاں بحق ہونے والوں میں 7 شامی پناہ گزین بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا فضائی حملے حزب اللہ کے تربیتی ٹھکانے پر کیے گئے جو اسرائیل کےخلاف ملٹری کارروائیوں کےلئے استعمال ہو رہے تھے۔