پنجاب اسمبلی معطل اپوزیشن اراکین کیخلاف مزید کارروائیاں روک دی گئیں

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)پنجاب اسمبلی،تناﺅ میں کمی کیلئے غیرسیاسی حلقوں کااہم کردار،معطل اپوزیشن اراکین کیخلاف مزید کارروائیاں روک دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق کچھ غیر سیاسی حلقے سیاسی درجہ حرارت بڑھتا دیکھ کر متحرک ہوئے،غیر سیاسی حلقوں نے تجویز دی تناو کم کریں اور معاملہ فہمی سے کام لیا جائے،سپیکر اور اپوزیشن چیمبرز میں رابطہ کرکے درجہ حرارت کم کیا گیا،سپیکر اور اپوزیشن چیمبرز نے غیر سیاسی حلقوں کی تجویز پر اتفاق کیا،اتحادی جماعتیں خاص طور پر پیپلز پارٹی بھی نا اہلی ریفرنس کےخلاف تھیں،غیر سیاسی ذرائع کے مطابق اسمبلیوں میں احتجاج عام بات، نا اہلی تک بات لے جانے سے غلط مثال قائم ہوگی،سپیکرملک احمد خان نے اسمبلی سیکرٹریٹ اور حکومتی ارکان کو ہدایات کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کےخلاف مزید کارروائی نہ کی جائے۔

مزید برآں سینٹ الیکشن میں 26معطل اراکین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت مل گئی ، معطل ارکان کو ووٹنگ کی اجازت سیکرٹریٹ آرڈر نمبر 6368ءکے تحت دی گئی، ووٹنگ پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ میں پیر، 21جولائی کو ہوگی،پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کے معطل ارکان کو جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کردی، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ پر10ارکان پر جرمانہ عائد کیا تھا،ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کے معطل ارکان کو جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کردی، سیکرٹری پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب کی جانب سے معطل اراکین کو ہونےوالے جرمانہ کی یاد دہانی کرائی گئی۔