اسلام آباد،لاہور،فیصل آباد:(بیورورپورٹ،اپنے رپورٹر سے)حکومت نے واضح کیاہے اسٹیبلشمنٹ کسی سیاسی عمل میں نہیں آنا چاہتی،عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو قانون کے سامنے سر جھکائیں، غلطیوں کا اعتراف اور توبہ کریں،گنڈا پور کا اعلان اپنی حکومت کےلئے مہلت طلب کرنا ہے،بات صرف جمہوری قوتوں سے ہی ہوگی،پی ٹی آئی کو بات چیت کرنی ہے تو سپیکر کی میز پر لوٹنا ہو گا۔
وفاقی وزیر امور کشمیر ، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے کہا عمران خان واقعی مذاکرات چاہتے ہیں تو پہلے قانون کے سامنے سر جھکائیں، غلطیوں کا اعتراف اور نفرت کی سیاست سے توبہ کریں،عوام سازشی عناصر کے بہکاوے میں نہ آئیں ،پاکستان کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن رکھنے کےلئے متحد رہیں،قوم نے دھرنوں، لانگ مارچوں اور تشدد کے ایجنڈے کو مسترد کر دیا اب پی ٹی آئی والے صرف اقتدار کی ہوس میں ہاتھ پاوں مار رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا عمران خان ،ساتھی ایک بار پھر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ماضی میں عدلیہ، افواج اور حکومت کےخلاف مسلسل زہر اگلنے والے اب کس منہ سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں؟علی امین گنڈاپور کی دھمکیاں90 دن میں یا تو خان کو رہا کرائیں گے یا سیاست چھوڑ دیں گے محض ایک اور ڈرامہ ہے،مذاکرات کی میز سے ہمیشہ بھاگ جانے والے پھر مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔
امیر مقام نے کہاعلی امین گنڈا پور خود بے اختیار ، 90 روز کی تحریک کا شوشہ صوبائی حکومت بچانے کی چال جسے خود پی ٹی آئی کے اندر سے خطرہ ہے،مذاکرات کی بات کرکے 90 روز کی تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی فلاپ ہو چکی ،90 روز کا اعلان اعتراف شکست اور فائنل کال سے بھی برے انجام کا آغاز ہے،موجودہ حکومت آئین، قانون اور ریاستی اداروں کےساتھ کھڑی ہے،صوبے کے عوام خیبرپختونخوا میں 11 سالہ حکومت کے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں، علی امین گنڈا پور پہلے صوبے کے عوام کو جواب دیں۔
ادھر وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا اسٹیبلشمنٹ کسی سیاسی عمل میں نہیں آنا چاہتی، پی ٹی آئی کو مذاکرات کرنے ہیں تو سپیکر کی میز پر لوٹنا ہو گا،پی ٹی آئی والے دن میں بھڑکیں مارتے ،شام کوپچھلے دروازوں سے منتیں کرتے ہیں، کسی این آر او پر بات نہیں ہو سکتی ، سیاسی جماعتوں کو اختلافات بالائے طاق رکھ کر متحد ہو کر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہونا چاہیے۔
طلال چودھری نے کہا خیبر پختون خوا حکومت بھی امن و امان کے قیام کےلئے پنجاب کی طرح ادارے بنائے،علی امین گنڈا پور اور اراکین اسمبلی لاہور آئے شہدا کے گھر بھی چلے جاتے، کیا دہشتگردوں کےساتھ نرم رویہ رکھنے پر شہیدوں کے گھر جانے سے گریز کرتے ہیں۔
دریں اثنا پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاعلی امین گنڈا پور کا اعلان اپنی حکومت کےلئے مہلت طلب کرنا ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا خوداسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں آئے ،احتجاج کے دوران دہشتگرد بن کر یا اسلحہ کےساتھ آئیں گے تو اجازت نہیں مل سکتی یہ لوگ ہمیشہ احتجاج کا اعلان کر کے کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر بھاگ جاتے ہیں، حالات خراب کرنے کیلئے لاشیں چاہئیں،سب کو پتہ ہے گنڈاپور خود کتنے بڑے صادق وامین ہیں،پی ٹی آئی جیسی فاشسٹ ودہشتگرد جماعت تاریخ میں کبھی نہیں آئی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا جب بھی کوئی بات یا مفاہمت ہوگی تو صرف جمہوری قوتوں سے ہی ہوگی،بانی پی ٹی آئی ٹرمپ کی کال کا انتظار کرتے کرتے جیل جا پہنچے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوام کو گمراہ کیا، ملکی معیشت بچائی نہ امن قائم کیا،ہیرے جواہرات سے لیکر زمین بھی اپنی بیوی کے نام کرانے جیسے مذاق کیے، بلین ٹری سونامی بیچ کر کھاگئے ،190ملین پاونڈز شاید کچھ نہ ہوںاب اسٹیبلشمنٹ کو پکاررہے ہیں میری بات سن لو،جعلی مولاجٹ علی امین گنڈاپور مذاق بن چکے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کسی بھی اہم قومی سانحہ پر عمران خان کا کوئی بیان نہیں آیا، خاموشی مجرمانہ ہے، پی ٹی آئی کے بیانیے و طرز سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا،90 دن کی تحریک سیاسی ڈرامہ ،مقصد صرف اپنے اقتدار کو طول دینا ہے، گنڈا پور پرامن شہری کے طور پر آئیں تو خیرمقدم کیا جائے گا لیکن اگر ماضی کی طرح اسلحہ بردار عناصر کےساتھ انتشار پھیلانے کی کوشش کریں گے تو حکومت قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے گی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا گنڈا پور صرف نعرے بازی ،بڑھکوں کے ماہر ہیں،جعلی مولا جٹ بننے کی اداکاری اب عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتی، بلوچستان میں پنجابیوں کی شہادت ہو یا سوات کے واقعات، گنڈا پور کی زبان سے ہمدردی کا ایک لفظ بھی نہیں نکلا،90دن کی ڈیڈلائن دینے سے پہلے اپنی اصلاح کریں۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















