90 دن کاپلان کہا ں سے آیا؟،عالیہ حمزہ نے سوال اٹھادیا


لاہور: (خبر نگار)چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے پارٹی پلان سے اظہار لاعلمی کردیا۔

عالیہ حمزہ نے پارٹی قیادت کی منافقت پر طنز کرتے ہوئے کہا ویسے تو میرے تک پہنچنے والی کچھ اطلاعات کے مطابق میں پچھلے 2دن سے بہت مصروف تھی ایسی مصروفیات جن کا شاید مجھے بھی علم نہیں ،کیا کوئی روشنی ڈالے گا؟۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلئے کس لائحہ عمل کا اعلان ہوا ؟تحریک کہاں سے اور کیسے چلے گی؟5 اگست کے مقابلے میں 90 دن کا پلان کہاں سے آیا؟ اگر آپ میں سے کسی کی نظر سے گزرا ہو تو میری بھی رہنمائی کر دیں۔