یورینیم افزودگی لازم ،ایران نے مذاکرات کیلئے نئی شرائط کااعلان کردیا


تہران:(مشرق نیوز)یورینیم افزودگی کا حق لازم ،ایران نے جوہری پروگرام پر مذاکرات کےلئے نئی شرائط کا اعلان کر دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا کسی بھی ممکنہ معاہدے میں یورینیم افزودگی کا حق تسلیم کرنا لازم ہوگا،ایران یورینیم افزودگی کے حق کے بغیر کوئی معاہدہ قبول نہیں کرے گا کیونکہ حق ایران کی خودمختاری، سائنسی ترقی ،پرامن ایٹمی توانائی کے استعمال سے وابستہ ہے۔

عباس عراقچی نے کہاایران نے حق کےلئے بے شمار قربانیاں دیں، موقف بالکل واضح ہے جوہری توانائی صرف پرامن مقاصد کےلئے استعمال ہوگی،کوئی پابندیاں لگتی ہیں تو ایٹمی پروگرام میں یورپی شراکت داری مکمل طور پر ختم تصور کی جائے گی،مذاکرات صرف جوہری معاملات تک محدود ہوں گے ،دفاعی امور پر کسی قسم کی بات چیت نہیں کی جائے گی۔