حکومت کابڑا اقدام،ایف سی کو ملک گیر وفاقی فورس میں توسیع دینے کا فیصلہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت کابڑا اقدام، ایف سی کو ملک گیر وفاقی فورس میں توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری ایکٹ 1915 میں ترامیم کی منظوری کے بعد پورے پاکستان میں ایف سی کے دائرہ اختیار کو بڑھانے کےلئے آرڈیننس جاری کیا جائےگا،فورس کا نام بدل کر فیڈرل کانسٹیبلری رکھا جائےگا،چاروں صوبوں، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں کام کرنے کا اختیار ہوگا۔

آرڈیننس کے نفاذ کے بعد نئی فورس کےلئے ملک بھر میں بھرتی ،دفاتر قائم کیے جائیں گے ،تنظیم نو فریم ورک کے تحت فیڈرل کانسٹیبلری کی کمانڈ پولیس سروس آف پاکستان کے افسر کریں گے، فیڈرل کانسٹیبلری کے قیام سے ملکی داخلی سلامتی ، امن و عامہ کے قیام میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔