ضلع کرم میں گاڑی کھائی میں جا گری، 7 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ضلع کرم: ( ) کرم میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

گندال میں گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں گری، مسافر گاڑی گندل سے صدہ جا رہی تھی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 7 افراد جاں بحق ، 2 زخمی ہوگئے، زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔