اسلام آباد:(بیورورپورٹ)موسمیاتی تبدیلی و اثرات سے نمٹنے کےلئے اسلام آباد میں”پاکستان کی آخری وارننگ “کے عنوان سے قومی کانفرنس،سینیٹرز، وزرا، پرائیویٹ آئی ٹی کمپنیوں اور سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصورعلی شاہ نے بھی شرکت کی۔
جسٹس منصورعلی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں کلائمیٹ کورٹس کی ضرورت ہے، پاکستان ماحولیاتی آلودگی میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ڈالتا ہے لیکن متاثر بہت زیادہ ہو رہا ہے۔
قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن شیری رحمن نے کہا پاکستان جرمن واچ کے کلائمیٹ رسک انڈیکس 2025 میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک قرار پایا ،ملک میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرمی، ژالہ باری اور اچانک سیلاب معمول بن گئے ۔
وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا موسمیاتی تبدیلی پاکستان کےلئے بہت بڑا مسئلہ ہے، سیلاب یا قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں کمیونی کیشن کا نظام بحال رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔
کلائمیٹ کورٹس بنانے کی ضرورت ہے: جسٹس منصور علی شاہ



















