راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے عوام کو جمہوریت بچانے کیلئے نکلنا ہوگا،جیل سے لیڈ کروں گا۔
علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر بہنوں نورین اور عظمیٰ کےساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بہنوں کی عمران خان سے ملاقات ہوگئی، بانی خیریت سے ہیں،سب تحریک پر فوکس کر یں، بانی کےساتھ وہ کچھ ہورہا ہے جو کسی قیدی کے ساتھ نہیں ہوتا، ظلم کی انتہا ہے، ٹی وی اخبار ایک ہفتے سے بند کیا ہوا ہے، بانی کے پاس پڑھنے لکھنے کےلئے کچھ نہیں، بانی سے مل کر خوشی ہوتی ہے وہ ٹھیک ہیں، بانی جیل میں بہترین کتاب لکھ سکتے لیکن ان کے پاس کچھ لکھنے کےلئے قلم کاغذ ہو تو لکھیں، عمران خان جیل سے احتجاج کو لیڈ کریں گے۔
عوام کو جمہوریت بچانے کیلئے نکلنا ہوگا،جیل سے لیڈ کروں گا:عمران خان


















