احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 2 غیر حاضر ملزموں کے وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 2 غیر حاضر ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

خصوصی عدالت میں کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی،عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزموں کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی، اگلی سماعت میں ملزموں کو چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔