برطانیہ میں فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی ، رکنیت یا حمایت پر 14 سال قید
لندن :(مشرق نیوز)برطانیہ میں فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی عائد ، رکنیت یا حمایت پر 14 سال قید ہوگی۔
ہائیکورٹ نے فلسطین ایکشن کو دہشتگرد قرار دینے کے فیصلے کو عارضی طور پر روکنے کی درخواست رد کردی تھی، گروپ نے فیصلے کو کورٹ آف اپیل میں چیلنج کیا لیکن آخری لمحات میں اپیل مسترد کردی گئی،فیصلہ رائل ائیر فورس کے 2 طیاروں کو 7 ملین پاونڈ کا نقصان پہنچانے پر کیا گیا،برطانیہ میں ٹیررازم ایکٹ 2000 کے تحت تقریباً 81 کالعدم تنظیموں میںحماس، القاعدہ اور نیشنل ایکشن شامل ہیں۔


















