پاکستان نے 2ماہ میں شاندار کامیابیاں سمیٹیں،خواجہ آصف

ا سلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پاکستان نے 2ماہ سے بھی کم عرصے میں شاندار کامیابیاں سمیٹیں،آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھارت کیخلاف شاندار فتح بھی شامل ہے۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا پاکستان نے کامیاب سفارتکاری سے مسلم امہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا،وزیراعظم کی قیادت میں مسلم امہ کے اتحاد سے اسرائیل،ایران جنگ بندی ممکن ہوئی،اقدام سے پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہوا ،متحد قوم ہےں، خطے اور دنیا میں پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔