پشاور :(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے پی نے محرم کے بعد دوبارہ احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
صوبائی صدر جنید اکبر نے ویڈیو پیغام میں کہا10 محرم کے بعد احتجاجی تحریک دوبارہ بھرپور انداز میں شروع کریں گے،احتجاج میں مزید شدت لائی جائے گی،احتجاجی مظاہرے ہر حلقے میں ہوں گے ،تحریک میں صوبائی حکومت بھی مکمل طور پر شامل ہو گی۔
جنید اکبر نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا احتجاجی تیاریوں کا آغاز کریں اور محرم کے بعد بھرپور شرکت کےلئے تیار رہیں۔
محرم کے بعد احتجاج میں شدت لائیں گے:جنید اکبر



















