اسلام آباد: (بیورورپورٹ) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی 1977 کے مارشل لا کو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے کہا عوامی منتخب حکومت پر شب خون مار کرملک کو اندھیروں میں دھکیلا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بلاول بھٹو نے کہا 5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت ، تقسیم کے بیج بوئے ،اثرات آج بھی سیاسی، سماجی اور قومی شعور پر واضح ہیں، وقت آ گیا ہے نفرت، انتشار اور شخصی اقتدار کی دلدل سے نکل کر اتحاد، برداشت اور آئین کی بالادستی کو اپنایا جائے، سب کو مل کر آمریت کے اندھیروں کا خاتمہ کرنا ہوگا تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک روشن، پرامن اور جمہوری پاکستان دے سکیں۔
5 جولائی سیاہ دن،شب خون مار کر ملک کو اندھیروں میں دھکیلا گیا: بلاول بھٹو


















