عمران کا پارٹی قیادت کیلئے پیغام ہے حکومت کو قبول نہیں کرنا،علیمہ خان

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کو پیغام دیا ہے حکومت کو قبول نہیں کرنا، چاہے ساری زندگی جیل میں رہوں کوئی مسئلہ نہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہابانی پی ٹی آئی کا پیغام قیادت تک پہنچ گیا ہوگا، میرے بیان سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں ،عمران خان کو تنہائی میں ڈال کر مائنس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، احتجاج کا پلان آئے گا تو شرکت کریں گے، لیڈ کرنے کا معاملہ نہیں،ڈرے لوگ حکومت میں بیٹھے ہیں کارکنوں کی2سال میں بہت ٹریننگ ہوگئی ،ہزاروں لوگوں پر کبھی ایک ساتھ اتنے کیسز نہیں ہوئے لیکن مشکل وقت گزر جائے گا ۔