خط لکھنے والے جیل میں ہیں، مذاکرات کا فیصلہ بانی کرینگے:جنید اکبر


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے پارٹی رہنماوں کے خط کی شفافیت پر ہی سوالات اٹھا دیئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا سوال ہے خط کب، کیسے اور کس طرح آیا؟ خط لکھنے والے تمام لوگ جیل میں الگ بیرکس میں ہیں، مذاکرات کا فیصلہ پارٹی قیادت و بانی پی ٹی آئی کریں گے، بامقصد مذاکرات ہوں تو کوئی بری بات نہیں، بانی سیاسی آدمی ہیں پہلے بھی مذاکرات میں مرضی موجود تھی۔