KP حکومت کیخلاف عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنیں گے،مولانا کا عمران کو پیغام

پشاور:(بیورورپورٹ)کے پی حکومت کیخلاف عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنیں گے،فضل الرحمن نے عمران خان کو یقین دہانی کرادی۔

ذرائع کے مطابق فضل الرحمن کا پیغام اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے دوران ملاقات پہنچایا،پیغام میں کہا گیا فضل الرحمن سے خیبر پختونخوا میں ان ہاوس تبدیلی کیلئے رابطہ کیا گیامگر امیر جے یوآئی نے منع کردیا۔

فضل الرحمن نے پی ٹی آئی کو کے پی حکومت کےخلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا یقین دہانی کرادی۔