اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عدالت نے عدم حاضری پر اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

سینئر سول جج اسلام آباد مبشر حسن چشتی نے سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور کی عدم حاضری ، 342 کا بیان جمع نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اورحاضری سے استثنیٰ درخواست مسترد کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

عدالت نے ریمارکس دئیے ملزم کی مسلسل غیر حاضری عدالتی عمل میں رکاوٹ بن رہی ہے لہٰذا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ عدالت میں پیش کیا جا سکے،مزید سماعت 19 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔