پشاور:(بیورورپورٹ)اڑان کاخطرہ،پی ٹی آئی اراکین اسمبلی سے پھر” وفاداری حلف “لینے کا فیصلہ کرلیا گیا،پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں طلب کرکے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کردی گئی۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس میںاراکین اسمبلی سے دوسری پارٹی میں شمولیت نہ کرنے کا حلف نامہ لیاجائےگا، مخصوص نشستوں و صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاور ت بھی کی جائےگی۔
اڑان کاخطرہ،پی ٹی آئی اراکین اسمبلی سے پھر” وفاداری حلف “لینے کا فیصلہ


















