نریندر مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں:خواجہ آصف

اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد نریندر مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں، جھوٹے بیانئے سے عزت بچانا چاہ رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کو اپنی بات منوانے کا موقع نہیں ملا، پاکستان کا موقف درست تھا جسے تسلیم کیا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ ثالثی عدالت سے فیصلہ آنے کے بعد یہ واضح ہے کہ پاکستان یا بھارت کوئی بھی ایسا فیصلہ نہیں کرسکتا جس سے سندھ طاس معاہدے کی بنیاد پر اثر پڑے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ توقع تھی کہ بھارت ہٹ دھرمی پر اتر آئیگا۔