تہران:(مشرق نیوز)اسرائیلی حملوں میں شہیدایرانی عسکری قیادت،سائنسدانوں،خواتین،بچوں کاتاریخ ساز نماز جنازہ،عوام کاٹھاٹھیں مارتا سمندر امڈ آیا۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق تہران کے معروف انقلاب سکوائر پر ہونےوالے نماز جنازہ میںصدرمسعود پزشکیان،اعلیٰ فوجی افسروں، سیاسی شخصیات سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی،تابوتوں کوجلوس کی شکل میں 11 کلومیٹر طویل راستہ طے کر کے آزادی چوک تک لےجایا گیا۔
شہری فرط جذبات سے ایرانی پرچم میں لپٹے تابوتوں کو چومتے رہے،انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، فضانغموں سے گونج اٹھی،سٹیج پر کئی اعلیٰ فوجی افسروں شہید میجر جنرل حسین سلامی ،باقری ودیگر کی تصاویر آویزاں رہیں،رہبر اعلیٰ خامنہ ای کی تصاویر اٹھائے شہریو ں نے امریکہ و اسرائیل مخالف نعرے لگائے، سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔
ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پر جنرل حسین سلامی، امیر علی حاجی زادہ، باقری ،جوہری سائنسدان مہدی تہرانچی سمیت دیگر شہدا کے تابوتوں کی ویڈیو نشر کی گئی،جنازے میں 4خواتین ،4بچوں کے تابوت بھی شامل تھے
حکومت نے سرکاری دفاتر بند رکھے تاکہ سرکاری ملازمین جنازے میں شریک ہو سکیں،جنگ بندی کے بعد اعلیٰ کمانڈروں کی پہلی عوامی تدفین کی تقریب تھی، بعدازاں شہدا کو سپرد خاک کردیا گیا،،تہران کی اسلامی ترقیاتی رابطہ کونسل کے سربراہ محسن محمودی نے کہااسلامی ایران اور انقلاب کےلئے تاریخی دن ہے،عوام کے جم غفیر نے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















