اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے ٹرانسفر کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا۔
وکیل منیر اے ملک کی توسط سے سپریم کورٹ میں دائر انٹرا کورٹ اپیل میں ججز نے مو¿قف اختیار کیا عدالتی فیصلے میں نئی ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ہونےوالے جج کے حلف اٹھانے کاکچھ نہیں کہا گیا، آرٹیکل 194 کے تحت حلف لازم قراردیا گیا ، حلف اٹھائے بغیر ججز کی سنیارٹی کا تعین نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ کے فیصلے میں سنگین غلطیاں ہیں۔
پانچوں ججز نے استدعا کی سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم ،صدرکو سنیارٹی کے تعین اورجسٹس سرفراز ڈوگر کو مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے سے روکا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے ٹرانسفر کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

















