عمران خان کو کوئی مائنس کر ہی نہیں سکتا:جاوید ہاشمی

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے ملک آئین کی بالادستی سے چلے گا، پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ سارا کنٹرول کرنا چاہتی ہے،عمران خان کو کوئی مائنس کر ہی نہیں سکتا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل آیا ،آگے پولیس کھڑی کردی گئی ،بانی پی ٹی آئی کے موقف کو درست سمجھتا ہوں، آئین کی بالادستی ہوگی تو ملک چلے گا، عمران خان رہائی نہیں رول آف لا مانگ رہا ہے ،موجودہ حکومت کے پاس اختیار ہی نہیں ،ملک میں کوئی سیاسی بندہ رہ ہی نہیں گیا۔