فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی گئی۔

بیرسٹر اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میںموقف اختیار کیا گیا فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل آئین کے طاقت کی تقسیم کے اصول کےخلاف ہے، فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل آئین میں فراہم کیے گئے بنیادی انسانی حقوق کے بھی خلاف ہے، موجودہ حالات میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل غیر قانونی و غیر آئینی ہے،آئین میں ٹرائل کی کوئی گنجائش موجود نہیں، فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق 7 مئی 2025 کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے 23 اکتوبر 2023 کے فیصلے کو بحال کیا جائے، درخواست میں حکومت، چاروں صوبوں ، وزیر اعظم، بانی پی ٹی آئی، رانا ثنا اور خواجہ آصف کوفریق بنایا گیا ۔