اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے عمران خان سے ملاقات پر پابندی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
گنڈا پور نے درخواست میں مو¿قف اختیار کیا بانی پی ٹی آئی سے ہفتہ وار ملاقات کرائی جائے،ملاقات کی اجازت نہ دینا آئین کے آرٹیکل 9، 10 اے اور 19 کی خلاف ورزی ہے،بجٹ مشاورت کےلئے ملاقات ضروری ہے ،استدعا ہے موجودہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرایا جائے۔
قبل ازیںوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سپریم کورٹ میں پیش ہو کر ملاقات کی اجازت دینے کی درخواست کی تاہم جسٹس منصور علی شاہ نے معاملہ سننے سے معذرت کرلی ،علی امین گنڈ ا پور نے روسٹرم پر آ کر مو¿قف اختیار کیا بجٹ کمیٹی کو پارٹی سربراہ سے ملاقات کی فوری ضرورت ہے تاکہ اہم فیصلے کیے جا سکیں،بارہا درخواستوں کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی،چیف جسٹس نے اچھے ریمارکس دیئے تھے مگر تاحال کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے معاملہ سننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا جوڈیشل سائیڈ کا معاملہ نہیں، آپ نے غلط دروازہ کھٹکھٹایا ، بہتر ہے رجسٹرار سپریم کورٹ یا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے رجوع کریں،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں وہ ہی آپ کےلئے مناسب فورم ہے ،وقت بھی بچے گا۔
ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے عدالت سے استدعا کی ارجنٹ معاملہ ہے، گزارش ہے فوری سنا جائے، عدالت کی آشیرباد چاہتے ہیں تاکہ چیف جسٹس کو معاملہ بھجوا سکیں،جسٹس منصور علی شاہ نے واضح کیا عدالتی کارروائی نہیں کر سکتے، بہتر ہے درخواست براہ راست چیف جسٹس یا رجسٹرار کے روبرو پیش کی جائے۔
بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہابانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر عدالت آئے ،منظم سازش کے تحت ملاقات سے روکا جا رہا ہے،کوئی اتفاق نہیں بلکہ سازش ہو رہی ہے،26ویں ترمیم کے بعد عدلیہ کو عملی طور پر ہتھکڑیاں لگا دی گئیںاب بھی اداروں سے امید رکھتے ہیں انصاف ہوگا،مائنس بانی کی باتیں کرنے والے عقل سے عاری ہیں،مجھے کسی بڑے عہدے کی خواہش نہیں ایسی باتیں کرنا محض بیوقوفی ہے،صرف ایک دن کےلئے نتھیا گلی گیا ،کسی سے ملاقات کانیا سوشہ چھوڑ دیا گیا ۔
مائنس عمران خان کی باتیں کرنے والے عقل سے عاری ہیں،گنڈا پور



















