حملے کاڈر،اسرائیل نے جنگ بندی کیلئے امریکہ سے مدد مانگی:بی بی سی

لندن: (مشرق نیوز)بی بی سی نے دعویٰ کیاہے ایران کے جوابی حملے کاخوف ہونے پر اسرائیل نے جنگ بندی کیلئے امریکہ سے مدد مانگی۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے ممکنہ جوابی حملے کا شدید اندیشہ ہونے پر واشنگٹن سے فوری مداخلت کی درخواست کی گئی،صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری طور پرقطری وزیراعظم سے رابطہ کیا اورایران کو جنگ بندی پر رضامند کرنے کی درخواست کی،قطری قیادت نے اہم سفارتی کردارادا کرتے ہوئے ایرانی حکام سے تبادلہ خیال کیا اورچند گھنٹوں کے اندرتہران نے امریکی تجویز پر جنگ بندی کی اصولی منظوری دی۔