امریکی بی ٹو بمبار طیاروں کا ایران پر حملے کےلئے بھارتی فضائی حدود کااستعمال

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امریکی فضائیہ کے سٹریٹجک بی ٹو سٹیلتھ بمبار طیاروں نے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کےلئے بھارتی فضائی حدود کا استعمال کیا۔

رپورٹ کے مطابق طیارے امریکی جزیرے گوام سے روانہ ہوئے اور مغرب کی جانب بحر انڈمان سے ہوتے ہوئے وسطی بھارت کی فضائی حدود عبور کر کے بحرہ عرب کے راستے ایران کی سرحد کے نزدیک پہنچے۔

تجزیہ کاروں نے کہا انکشاف خطے میں بھارت کے ممکنہ سٹریٹجک کردار کی علامت ہے،رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائی حدود کے استعمال سے جنوبی ایشیا کو ممکنہ طور پر نئے جنگی دلدل میں دھکیلے جانے کا خدشہ بڑھ گیا ۔