آئندہ حج آپریشن کی تیاری ابھی سے شروع، نجی سکیم کو ریگولرائز کیا جائے،وزیراعظم


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے آئندہ حج آپریشن کی تیاری ابھی سے شروع اور نجی سکیم کو ریگولرائز کرنے کی ہدایت کردی۔

شہباز شریف کی زیر صدارت آئندہ برس حج کی تیاری کیلئے جائزہ اجلاس ہوا،وزیراعظم نے کہا سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ پالیسی سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے، آئندہ برس حاجیوں کی خدمت میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں

وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ برس حج کیلئے مدت کا تعین کرکے جلد لائحہ عمل مرتب کر کے پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔