اسلام آباد:(بیورورپورٹ) حامد الحق حقانی شہید، فضل الرحمن پرحملے میں ملک دشمن ایجنسیاں ملوث،گروہ کی نشاندہی ،تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کر دی گئی۔
تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا 2 دشمن ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے عالمی دہشتگرد تنظیم نے دونوں کو نشانہ بنایا،مقصد فرقہ وارانہ کشیدگی، مذہبی افراتفری پھیلانا تھا،مولانا حامدالحق پر حملے میں ملوث خودکش حملہ آور کی قومیت کی شناخت بھی کرلی گئی،حملہ آور غیر ملکی تھا، بمبار مدرسے میں باہر سے داخل ہوا اور نماز جمعہ کے فوری بعد جامع مسجد میں خود کو دھماکے سے اڑا یا۔
ذرائع کے مطابق دہشتگرد گروپ نے 11 مئی کو فضل الرحمن کو پشاور میں نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی رچائی، حملے کےلئے بھیجے گئے 4میں سے 3خود کش حملہ آوروں کو ایک دن پہلے گرفتار کیا گیا ، چوتھے خودکش حملہ آور کو پولیس نے رنگ روڈ پر روکا، پولیس کے روکنے پر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا یا۔
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے تصدیق کرتے ہوئے کہادہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والے گروپ تک پہنچ گئے ،سکیورٹی ادارے مختلف زاویوں سے تفتیش کررہے ہیں ،جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
حامد الحق حقانی شہید، فضل الرحمن پرحملے میں ملک دشمن ایجنسیاں ملوث



















