اسرائیل ایران کی جوہری طاقت مٹانے کی صلاحیت نہیں رکھتا:ٹرمپ
نیویارک :(بیورورپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے تہران کو کچھ وقت دے رہے ہیں، اسرائیل ایران کی جوہری صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا بعض اوقات امن قائم رکھنے کےلئے سختی بھی ضروری ہوجاتی ہے، ایران میں زمینی افواج اتارنا آخری حل ہو گا، ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرنے کےلئے زیادہ سے زیادہ 2 ہفتے لوں گا، اسرائیل سے فضائی حملے روکنے کا کہنا مشکل ہے، اسرائیل کے پاس اتنی صلاحیت نہیں ایران کی جوہری صلاحیت ختم کر سکے۔
ٹرمپ نے کہا ایران نے ایٹمی صلاحیت کےلئے مواد جمع کر لیا تھا،اسرائیل ٹھیک جا رہا ہے، ایران کم اچھا جا رہا ہے اگر امریکی اثاثوں پر حملہ ہوا تو حملہ کرنے والوں کو بہت دکھ ہو گا، ایران سے بات کریں گے، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتاہے، مذاکرات سے پہلے سیز فائر چاہتا ہوں۔



















