حکومت پاکستان نے ٹرمپ کو نوبل پرائز 2026 دینےکی سفارش کر دی

:( )حکومت پاکستان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل پرائز 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کر دی۔

حکومت پاکستان نے کہا امریکی صدر ٹرمپ کی مداخلت سے پاک بھارت جنگ ٹل گئی، نوبل پرائز 2026 کے لیے نامزدگی کا فیصلہ حالیہ پاک بھارت بحران میں صدر ٹرمپ کی فیصلہ کن سفارتی مداخلت پر کیا گیا۔

عالمی برادری نے بھارت کی بلا اشتعال اور غیر قانونی جارجیت کو دیکھا، بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی، بھارتی جارحیت سے خواتین،بچوں سمیت معصوم جانوں کا نقصان ہوا۔

حکومت پاکستان نے کہا اپنے دفاع کے بنیادی حق کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا، آپریشن بنیان مرصوص نپا تلا، پرعزم فوجی رد عمل تھا، طاقت کا توازن دوبارہ قائم کرنے اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے انجام دیا گیا۔

صدر ٹرمپ کی دور اندیش قیادت نے اسلام آباد اور نئی دہلی کےساتھ سفارتی رابطے استوار کیے، صدر ٹرمپ کی حکمت عملی سے تیزی سے بگڑتی صورتحال پر قابو پایا جاسکا۔