مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں ،کربناک مجبوری ، پاکستان ہمیشہ مظلوموں کی آواز بنا ،مریم نواز
لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پناہ گزین افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہامہاجر ہونا کوئی جرم نہیں ،کربناک مجبوری ہے، کوئی شوق سے پناہ گزین نہیں بنتا زندگی بچانے کےلئے اپنا آنگن، مٹی، چھت کوچھوڑنا پڑتا ہے۔
مریم نواز نے کہا جنگیں ختم ہو جاتی ہیں مگر مہاجرین کی بے گھری نسلوں تک رہ جاتی ہے،فلسطین ،شام کے دربدر مہاجرین انسانیت کےلئے کڑے امتحان کے مترادف ہے،دنیا کو ادراک ہونا چاہیے پناہ مانگنے والا کمزور نہیں، مظلوم ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود فراخ دلی سے لاکھوں مہاجرین کی با عزت طریقے سے میزبانی کی، پاکستان ہمیشہ مظلوموں کی آواز بنا ،مہاجرین کی فلاح کےلئے آواز بلند کرتے رہےں گے،دعا ہے دنیا میں امن قائم ، ظلم کا خاتمہ ،ہر انسان کو سکون نصیب ہو۔

















