پی این ایس سی بیڑے میں اضافے کیلئے بحری جہاز لینے کی ہدایت
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے پی این ایس سی بیڑے میں اضافے کےلئے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کر دی۔
شہبازشریف کی زیر صدارت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا۔
وزیراعظم نے کہا پی این ایس سی کے بیڑے میں بحری جہاز کم ہونے کی وجہ سے سمندر کے راستے تجارت پر قومی خزانے سے سالانہ 4 بلین ڈالر کا قیمتی زر مبادلہ خرچ کرنا پڑ رہا ہے،2ہفتے کے اندر اندر بوجھ ختم کرنے کیلئے پی این ایس سی کا بزنس پلان پیش کیا جائے ۔

















