قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں اہم ترامیم کا نفاذ
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قومی شناختی کارڈ قواعد 2002میں اہم ترامیم کا نفاذ ،ب فارم بنوانے کیلئے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم ہو گا۔
نادرا کی جانب سے اعلامیے کے مطابق بغیرچپ والے کارڈ پر اردو کےساتھ انگریزی کوائف بھی درج ہوں گے،3 سال تک کے بچوں کیلئے بائیومیٹرک ،تصویر کی ضرورت نہیں ہو گی ، 3 سے 10 سال کی عمر کے بچوں کی تصویر لازمی ہو گی، آئرس سکین بھی لیا جائے گا، 10 سے18 سال کے بچوں کیلئے تصویر،بائیو میٹرک ،آئرس سکین لازمی ہوں گے،ہر بچے کو الگ ب فارم جاری کیا جائےگا ،میعاد بھی درج ہو گی، پہلے سے بنے ب فارم منسوخ نہیں کئے گئے، پاسپورٹ بنوانے کیلئے نیا ب فارم لازم ہو گا، جعلی اندراج کی روک تھام ، بچوں کی سمگلنگ کے موثر خاتمے میں مدد ملے گی۔
اعلامیے میں کہا گیافیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو قانونی دستاویزکی حیثیت دےدی گئی، درخواست دہندہ کو درج معلومات کی درستی کا اقرارنامہ دینا ہو گا، شہری اب صرف نادرا کے ریکارڈ کی بنیاد پر ایف آرسی حاصل کر سکیں گے، تفصیلات جمع نہ کرانے والے خاندان کے افراد کا اندراج بھی کرانا ہو گا،شہری موبائل ایپ یا نادرا دفتر کے ذریعے اپنے خاندانی کوائف کی درستی کرا سکیں گے،ایک سے زیادہ شادیاں کرنے والے مردوں کے خاندان کے مکمل کوائف ایف آرسی میں درج ہوں گے ، خواتین شناختی کارڈ پراپنی مرضی سے والد یا شوہر کا نام درج کرا سکتی ہیں، شناختی کارڈکی ضبطی، تنسیخ و بحالی کیسز کا فیصلہ 30 دن کے اندر ہو گا۔

















