اسرائیلی جارحیت ،ایران کابھرپور جواب،بیلسٹک میزائلوں کی بارش،عمارتیں ملیا میٹ

تہران،تل ابیب:(مشرق نیوز)جنگ بندی کی عالمی کوششوں کے دوران بھی اسرائیلی جارحیت ،ایران کابھرپور جواب،بیلسٹک میزائلوں کی بارش،متعدد عمارتیں ملیا میٹ،کئی گاڑیاں جل گئیں،مائیکرو سافٹ کا دفتر بھی متاثر ہوا۔

ایرانی میزائلوں نے تازہ حملوں میں تل ابیب، حیفا اور بیر السبع سمیت 6علاقوں نشانہ بنایا،16افراد زخمی ہوگئے،3کی حالت تشویشناک ہے۔

آپریشن ترجمان نے کہا ایرانی افواج نے اسرائیلی فوجی مراکز، صنعتی کمان و کنٹرول سینٹرز اور جاسوسی کے اڈوں کو میزائلوں ،ڈرونز سے نشانہ بنایا،جوابی کارروائی کے مرحلے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے بھاری بھرکم میزائلوں کے ساتھ ساتھ جنگی و خودکش ڈرونز کا استعمال کیا۔

ادھر میئر حفیا کے مطابق ایرانی حملے میں 2سٹریٹجک مقامات نشانہ بنے ،اسرائیلی فوج نے میزائل روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے انٹرسیپٹر میں ممکنہ خرابی کو وجہ قرار دےدیا۔

دریں اثنایرانی صدرمسعود پزشکیان نے کہا ایران نے ہمیشہ امن کی کوشش کی مگر اب مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کا واحد حل دشمن کی جارحیت کو بلامشروط روکنا ہے، اسرائیل کی جانب سے حملے بند نہ ہوئے تو ایران مزید سخت جواب دے گا۔